کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک،پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

جمعرات 7 مئی 2015 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی کے دوران تیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی ، پرانی سبزی منڈی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ 30 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ۔ ادھر اورنگی ٹاون گلشن ضیا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ لیاقت آباد ، ایف سی ایریا میں مکان کے قریب فائرنگ سے یاسمین نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ شارع فیصل ایف ٹی سی پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرگ سے پولیس اہلکار شاہ نواز زخمی ہوگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اہلکار سابق آئی جی سندھ شاہد ندیم کی بہن کی سیکورٹی پر تعینات تھا۔