وزیراعظم نے سینیٹر محمد رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقررکردیا

جمعرات 7 مئی 2015 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر محمد رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقررکردیا ‘ رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے تاریخی شہر ملتان سے ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے یہاں سینیٹر رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے رفیق رجوانہ کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا ۔نومنتخب گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے رواں برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔1950 میں جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ 2012 میں جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔رفیق رجوانہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور، لاء جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور گورنمنٹ اشورنسز کے رکن بھی ہیں۔گورنر کے عہدے پر براجمان ہونے والے رفیق رجوانہ کمیٹی ان رولز آف پروسیجرز اینڈ پیرولجز، سینیٹ ہاوٴس کمیٹی اور ڈی وولوشن عمل کے ممبر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :