پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 7 مئی 2015 11:38

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کل جمعہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینارز،واک اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت تھیلیسیمیا کی بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی دیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ بیس ہزار تک ہے اور ان میں سے سالانہ چار سے پانچ ہزار مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اس بیماری کی وجوہات کزن میرج اور موروثی ہیں ۔جنوبی پنجاب میں تھیلیسیمیا انتہائی برق رفتاری سے پھیل رہا ہے جس سے معصوم بچوں میں شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں تھیلیسیمیا سنٹرز نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض سے بچاؤ ،خون کی فراہمی اور شعور و آگہی مہم نہ ہونے کے برابر ہے

متعلقہ عنوان :