پیزا ہٹ نے وہ کر دیا جو کبھی نہ کیا تھا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 7 مئی 2015 11:32

پیزا ہٹ نے وہ کر دیا جو کبھی نہ کیا تھا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی2015ء)پیزا اور ایک عورت۔ دونوں نے کئی جانوں کو بچا لیا۔ قصہ یہ ہے کہ یرغمالی بنی ایک خاتون نے پیزا ہٹ کو موبائل ایپلی کیشن سے پیزے کا آرڈر دیا اور کمنٹ میں لکھ دیا کہ میری طرف سے پولیس کو کال کرو، میں یرغمال ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ایون پارک، فلوریڈا کی ایک عورت شیرل ٹریاڈوے اور اس کے تین بچوں کو اس کے اپنے شوہر اتھن نکرسن نے چاقوکے زور پر یرغمال بنا لیا۔

نکرسن نے شیرل کا فون بھی اپنے قبضے میں کر لیا اور شیرل سے اس کے ساتھ جا کر بچوں کو سکول سے لانے کا کہا۔ جیسے ہی وہ بچوں کے ساتھ گھر آئے، شیرل نے کسی طرح نکرسن کو قائل کر لیا کہ اسے بچوں کے لیے پیزا منگوانے کی اجازت دی جائے۔نکرسن نے فون کی ایپلی کیشن سے پیزا منگوانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

شیرل نے ڈیلوری کی ہدایات کی جگہ لکھا کہ میری مدد کرو 911 کو فون کرو۔

اس کے بعد اس نے 911 یرغمال مدد بھی لکھ دیا۔ شیف ایلونیا ہاکس نے یہ پیغام پڑھا تو ڈر گئی۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس پیزا ہٹ آئی اور گھر کا پتہ لے کر گھر میں روانہ ہو گئی۔ پولیس کے ساتھ مذاکرات کرنے کا ماہر بھی تھا۔ پولیس جیسے ہی وہاں پہنچی شیرل چھوٹے بچے کو اٹھائے بھاگ کر باہر آئی اور پولیس کو بتایا کہ اندر دو بچے اور بھی ہیں۔ پولیس نے مذاکرات کے بعد نکرسن کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا۔