وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 مئی 2015 11:31

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) حکومت نے دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کو تبدیل کر کے انکی جگہ قاضی خلیل اللہ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ قاضی خلیل اللہ جلد عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطا بق تسنیم اسلم اب ایڈیشنل سیکرٹری اقوام متحدہ کے عہدے پر فرائض سرانجام دیں گی۔ قاضی خلیل اللہ ایڈیشنل سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ قاضی خلیل اللہ کیوبا، روس اور جینوا سمیت کئی ممالک میں بطور سفارت کار فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ تسنیم اسلم کی دفتر خارجہ کی یہ آخری ہفتہ وار بریفنگتھیجس کے بعد قاضی خلیل اللہ بطور ترجمان دفتر خارجہ فرائض سرانجام دیں گے