سینیٹر رفیق رجوانہ گورنر پنجاب تعینات

جمعرات 7 مئی 2015 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اور سینئر قانون دان رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب تعینات کر دیا ہے ،پیر کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے رفیق رجوانہ نے ملاقات کی ہے اور اسے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے حوالے باقاعدہ طور پر آگاہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف رفیق رجوانہ کی پارٹی کی خدمات کو سراہا ہے اور گورنر پنجاب کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنی گورنر پنجاب کے عہدے پر اپنی خدمات کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔

(جاری ہے)

رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب ملتان سے ہے ،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینئر قانون دان رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے اور گورنر پنجاب کے عہدے کی تعیناتی کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی ہیں،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے عہدہ پر تعیناتی میرے لئے ایک اعزاز ہے اور میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں گا،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے عہدے پر میری تعیناتی سے جنوبی پنجاب کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے اور اس سے جنوبی پنجاب کی احساس محرومیوں کے خاتمے کیلئے ایک احسن اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :