الیکشن ٹریبونلزکی مدت میں2 ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 7 مئی 2015 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور،30 جون تک تمام انتخابی عذرداریاں نمٹانے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کو انتخابی عذرداریاں کے کیسز نمٹانے کیلئے اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 6الیکشن ٹریبونلز عام انتخابات2013 کی عذرداریاں کیسز نمٹانے میں مصروف ہیں،پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعداد 4 ہے جو لاہور ،ملتان ،راولپنڈی اور فیصل آباد میں کام کررہا ہے جبکہ صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ایک ایک الیکشن ٹریبونلز انتخابی عذرداریاں کیسز نمٹا رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں31 عذرداریوں کے کیسز باقی ہیں جنہیں جلد از جلد نمٹانے کیلئے الیکشن ٹریبونلز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :