مالدیپ کے صدر کا شکرپڑیاں کا دورہ،پودا لگایا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے

جمعرات 7 مئی 2015 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبدالقیوم نے شکرپڑیاں کا دورہ کیا ،مہمان نے پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبدالقیوم نے شکرپڑیاں کا دورہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور دیگرحکام بھی موجود تھے ،مالدیپ کے مہمان نے شکرپڑیاں میں پودا لگایا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ،عبد اللہ یامین عبد القیوم نے 1984 ء میں اس وقت کے مالدیپ کے صدر کا لگایا گیا پودا بھی دیکھا۔