کراچی : فاروق ستار کی سکیورٹی پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 مئی 2015 11:22

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 مئی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار کی سکیورٹی کو لے کر رابطہ کمیٹی نےتشویش کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو جان سے مارنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے، ان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق بار ہا حساس اداروں کو آگاہ کیا ہے، رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ فاروق ستا ر کی سکیورٹی کو موثر بنوایا جائے.