اسلام‌آباد : سینیٹ کا اجلاس ، نئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 مئی 2015 11:19

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 مئی 2015 ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا. سینیٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے، مجھے امید ہے کہ میں امیدوں پر پورا اتروں گا. انہوں نے کہا کہ میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کروں گا، جبکہ جنوبی پنجاب اور پنجاب کے لئے بھی کام کروں گا. رفیق رجوانہ نے پارٹی اک شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے پارٹی کا بہت مشکور ہوں.

متعلقہ عنوان :