برطانیہ :عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع،650 نشستوں‌ پر3 ہزار 9 سو 71 امیدوار مدمقابل

جمعرات 7 مئی 2015 11:04

برطانیہ :عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع،650 نشستوں‌ پر3 ہزار 9 سو 71 امیدوار ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی2015ء) برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات دو بجے تک جاری رہے گی ، ساڑھے چار کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں تقریباَجنرل الیکشن میں کنزرویٹو اور لیبر دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں ، کنزرویٹو کی جانب سے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ، لیبر کے ایڈ ملی بینڈ اور لبرل ڈیمو کریٹس نے نک کلیگ کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے ۔

انگلینڈ میں پانچ سو تینتیس ، سکاٹ لینڈ میں انسٹھ ، ویلز میں 40 اور ناردرن آئرلینڈ میں 18 نشستیں ہیں ۔ ٹوٹل 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 9 سو 71 امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔ انتخابات میں حصہ لینے والی باقی جماعتوں میں یوکے انڈیپنڈنٹ پارٹی ، سکاٹش نیشنل پارٹی ، گرین اور پلیڈ سامرو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :