خیبر پختونخواہ، پی کے 95 کی نشست کے لیے ضمنی انتخاب ، پولنگ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 مئی 2015 10:56

خیبر پختونخواہ، پی کے 95 کی نشست کے لیے ضمنی انتخاب ، پولنگ جاری

خیبر پختونخواہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 مئی 2015 ء): کے پی کے اسمبلی کی نشست پی کے 95 لوئردیر پر آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے جس کے لیے ووٹنگ جاری ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق کی چھوڑی سیٹ پر جماعت اسلامی اورعوامی نیشنل پارٹی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 743 ہے، جن کے لئے 85 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔انتخابات میں تین سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی کے اعزاز الملک ،عوامی نیشنل پارٹی کے بہادر خان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ضیاء الحق حیدری جبکہ ایک آزاد امیدوار ملک امیر زادہ حصہ لے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ یہ نشست امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی ہے۔