پنجاب میں 6 ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مئی 2015 00:23

پنجاب میں 6 ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) وفاقی حکومت نے پنجاب میں 6 ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب میں 6 ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قطر سے ایل این جی کا جہاز 11 مئی کو کراچی پہنچ رہا ہے، یہی ایل این جی گیس پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو فراہم کی جائے گی جس کے بعد 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :