پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا فہمیدہ مرزا اور بیرسٹر حسنین مرزا کو نوٹس، پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت

بدھ 6 مئی 2015 23:35

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا فہمیدہ مرزا اور بیرسٹر حسنین مرزا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سندھ اسمبلی کے رکن حسنین مرزا کو نوٹس ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے سندھ اسمبلی کے رکن بیرسٹر حسنین مرزا کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں یا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھ۔