کرم ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران 2 خودکش حملوں کی کوشش ناکام بنادی گی ،آئی ایس پی آر،قوم کا عزم ہے کہ گمراہ دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،آرمی چیف کا لیویز اہلکاروں اور گراؤنڈ میں موجود شائقین کو خود کش حملوں کو ناکام بنانے پر خراج تحسین

بدھ 6 مئی 2015 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مئی۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی میں فٹبال میچ کے دوران 2خود کش حملوں کو ناکام بنانے والے لیویز اہلکاروں اور گراؤنڈ میں موجود شائقین کی بہادری کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، قوم کا عزم ہے کہ گمراہ دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں دی جائے گی، بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی عاصم سلیم باجوہ نے ایک بیان میں بتایا کہ کرم ایجنسی میں دو خودکش حملوں کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

(جاری ہے)

علی زئی میں فٹبال میچ کے دوران دو خود کش حملہ آور داخل ہوئے، لیویز اہلکاروں نے خود کش حملہ آوروں کو روکا ، ایک بھاگ کر تماشائیوں تک پہنچ گیا تھا روکے جانے پر خود کش حملہ کر دیا، دوسرا فرار ہوا تو لیویز اہلکاروں نے اس کا تعاقب کر کے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا، گولی لگنے سے اس کی جیکٹ بھی پھٹ گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیویز اور عوام کی خود کش حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا عزم ہے کہ گمراہ دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :