Live Updates

پرویز رشید این اے 125 کے فیصلے کے بعد قوم سے معافی مانگیں : ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 23:07

پرویز رشید این اے 125 کے فیصلے کے بعد قوم سے معافی مانگیں : ترجمان تحریک ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پرویز رشید این اے 125 کے فیصلے کے بعد قوم سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کے بیان کے ردعمل میں شیریں مزاری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تو صرف این اے 125 کا فیصلہ آیا ہے جس نے پرویز رشید کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔ پرویز رشید این اے 125 کے فیصلے کے بعد قوم سے معافی مانگیں۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کا واحد کام قوم کو گمراہ کرنا اور جھوٹ بولنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات