پیپلز پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور کی پیپلز پارٹی بنائیں گے : بلاول بھٹو زرداری

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 22:59

پیپلز پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور کی پیپلز پارٹی ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور کی پیپلز پارٹی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنماوَں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی برطانیہ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو پیغام دیا کہ وہ پیپلز پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور کی پیپلز پارٹی بنائیں گے۔