جمہوریت کے نام پر مسلط کی گئی حکومت سرمایہ دارانہ نظام رائج کرنا چاہتی ہے، عبداللطیف نظامانی

منافع بخش بجلی کمپنیوں آئیسکو اور لیسکو میں نجی مالیاتی مشیر کی تقرری سے حکومت کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے

بدھ 6 مئی 2015 22:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر مسلط کی گئی حکومت سرمایہ دارانہ نظام رائج کرنا چاہتی ہے، منافع بخش بجلی کمپنیوں آئیسکو اور لیسکو میں نجی مالیاتی مشیر کی تقرری سے حکومت کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے۔وہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے طرف سے یبر ہال سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد قائم خانی ، میرخان بلوچ، اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، فاروق چنگیزی ، محمد حنیف خان اور دیگر نے بھی ریلی میں شرکت کی، ریلی میں حیسکو ، پاور ہاؤسسز ، واٹر ونگز ، NTDCکے مختلف ذیلی یونٹوں کے ملازمین شریک ہوئے جو جھنڈے ، بینرز اورپلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ، لاقانونیت اور سیاسی اُتار چڑھاؤ کے باعث روزگار کا فقدان ہے بیروزگاری کا دور دورہ ہے جس کے باعث لوگ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے غلط ذرائع کی طرف مائل ہورہے ہیں اور حکومت اس ماحول کے ہوتے ہوئے بھی اداروں کی نجکاری کرکے بیروزگاروں کا سیلاب لانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نجکاری کے بجائے اداروں کی اصلاح کرتے ہوئے اس کی کاکردگی بڑھائے مہنگی اور کمیشن والی بجلی کے بجائے واپڈا کے بند پاور ہاؤسوں کو چلا کرسستی بجلی حاصل کرے ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کی غریب عوام کو سہولتیں فراہم کی جائیں ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے واپڈا کو ایک پیپکو کی تحویل میں دیا جائے افسران کی فوج اور ان کے اخراجات ، سیاسی BODکا خاتمہ کرکے ادارے سے بے جابوجھ پر قابو پایا جائے۔

متعلقہ عنوان :