حیسکو کو 850میگاواٹ طلب کے مقابلے میں 500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے ، ترجمان حیسکو

بدھ 6 مئی 2015 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو کو 850میگاواٹ طلب کے مقابلے میں 500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جس سے شہری دیہی اور صنعتی علاقوں میں 4 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے حیسکو کو 350میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بجلی بندش کے شیڈول کے مطابق شہری علاقوں میں 6گھنٹے دیہی علاقوں میں 8گھنٹے اور صنعتی علاقوں میں4 سے 6 گھنٹے بجلی کی بندش کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہیں اور جہاں پر بجلی چوری زیادہ ہے وہاں 10سے 12گھنٹے بجلی کی بندش کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کے احکامات پر بجلی کی بند ش کا شیڈول طے کیا گیا ہے جس پر باقاعدگی سے عمل ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :