کرم ایجنسی میں آج 2 خودکش دھماکوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 22:38

کرم ایجنسی میں آج 2 خودکش دھماکوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا: آئی ایس ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کرم ایجنسی کی تحصیل علی زئی میں 2 خودکش دھماکوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تحصیل علی زئی کے اسکول گراوَنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملہ کرنے کی کوشش کو لیویز اہلکاروں کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے خودکش حملہ آور کو لیویز اہلکاروں نے گراوَنڈ میں داخل ہونے سے روکا اور فائرنگ کے نتیجے میں اسے ہلاک کردیا گیا جبکہ دوسرا خودکش حملہ آور فرار ہونے کی کوشش میں مارا گیا۔ لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے دوسرے خودکش بمبار کی خودکش جیکٹ پھٹ گئی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ آج کے حملے کے بعد آرمی چیف نے لیویز اہلکاروں اور شہریوں کی جراَت اور بہادری کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ قوم کا عزم ہے کہ ان گمراہ دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :