ملک میں مکمل قیام امن کیلئے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے تمام مراکزمدارس اور عناصرکے خلاف آپریشن کیا جائے، سید ناصر شیرازی

بدھ 6 مئی 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل قیام امن کیلئے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے تمام مراکزمدارس اور عناصرکے خلاف آپریشن کیا جائے کراچی سمیت صوبہ بھر میں دہشتگردوں کے دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور دہشتگردوں کے رہنما ؤں کووفاقی و صوبائی سطح پر مکمل تحفظ حاصل ہے ۔

کراچی آپریشن کا سہرا ہر کوئی اپنے گلے ڈالنا چاہتا ہے گزشتہ15سالوں میں دہشتگردی کے واقعات میں ہزاروں معصوم عوام نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے دہشتگرد طا لبان ہو یا ان کی ذیلی کالعدم جماعتیں پروڈکشن ہاؤس نام نہاد دینی مدارس رہے جن کی وجہ سے حقیقی دینی مدارس پر اثر پڑھا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری ایم دبلیو ایم پولیٹکل کونس کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں علی حسین نقوی،عبد اﷲ مطہری،اصغر عباس زیدی،سمیت ڈسٹرک پولیٹکل کونسل ذمہ داران نے شر کت کی ان کا کہنا تھا کہ محب وطن ملت تشیع پاکستان اتحاد و وحدت کا پرچم سربلند کرکے تکفیری دہشتگردانہ سوچ کے خاتمے کیلئے فکری و نظریاتی جہاد میں مصروف عمل ہے، تکفیری دہشتگردانہ سوچ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور ملکی بقاء و سلامتی کیخلاف سب سے بڑا حقیقی خطرہ ہے، جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں آج بھی شہر قائد میں میں کھلے کالعدم دہشتگردوں کے دفاتراور مذہبی منافرت پھیلانے والی وال چاکنگ ان گرہوں کا دوبارہ اس شہر میں پنپنے کا عندیہ دی رہی ہیں جس کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے وزیرستان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ناصر شیرازی مذید کہا کہ الیکشن ٹریبونل کی طرف سے حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 میں نتائج کالعدم قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے جعلی مینڈیٹ کی اصلیت بھی کھل کر سامنے آ گئی اور یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ موجودہ حکومت نے انتخابی دھاندلی میں ہمیشہ الیکشن کے ’’مخصوص عملے‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں اور اب اسی پریکٹس کو گلگت بلتستان میں دہرانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے ’’تریبت یافتہ ‘‘ عملے کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں فرائض سر انجام دینے محض اس لیے بھیجا جا رہا ہے تا کہ وہاں سے انتخابات کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا یہ کھیل کھیلنے کے ارادے سے باز رہے بصورت دیگربھیانک نتائج کا سامنے کرنا ہوگا۔