محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجگور میں مزید بیس ہزار درخت ضلع بھر کے دفاتر اور عوامی حلقوں میں تقسیم

بدھ 6 مئی 2015 22:28

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)پنجگور محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجگور میں مزید بیس ہزار درخت ضلع بھر کے دفاتر اور عوامی حلقوں میں تقسیم کی گئی ۔عوامی حلقوں نے بڑھ چڑھ کر درخت لگانے کے مہم میں حصہ لیا ۔محکمہ جنگلات کی جانب سے دوسرے فیز میں پنجگور کو مزید بیس ہزار درخت فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ذاکر حسین اسسٹنٹ عادل ارباب پرویز احمد نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے تمام دفاتر اور عوام میں درخت تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور محکمہ کی جانب سے پنجگور کو مزید درخت فراہم کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا ہم سب کا قومی ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنی فضا کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجگور کو ایک لاکھ درخت لگانے کا جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس میں سے اب تک اکتالیس ہزار درخت فراہم کی گئی ہیں اور مزید درکت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔