کوئٹہ ، سول ہسپتال میں مریضہ کے گلے سے پانچ لاکھ کاقیمتی ہارچوری

بدھ 6 مئی 2015 22:28

کوئٹہ ، سول ہسپتال میں مریضہ کے گلے سے پانچ لاکھ کاقیمتی ہارچوری

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات اورشعبہ صحت کمیٹی کے چیئرمین عزیزاﷲ پکتوی نے سول ہسپتال گائنی وارڈمیں زیرعلاج کربلاپشین کی مریضہ سمیع اﷲ کی اہلیہ بی بی ساجیمہ سے دوران آپریشن نشے کی حالت میں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے گلے سے سونے کاقیمتی ہارچوری کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ افسوس ہے مسیحابھی چورنکلے انہوں نے کہاکہ نشہ ختم ہونے پرمریضہ نے پانچ لاکھ کاقیمتی ہارچوری ہونے پرچیخ کرفریادکیاتوڈاکٹروں نے انہیں چھٹی دیکرہسپتال سے رخصت کرلیاجس پر اس کے شوہرنے ایم ایس کواطلاع دی انہوں نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی،ان خیالات کااظہارانہوں نے سول ہسپتال میں ایم ایس دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے میں مریضہ کے رشتہ داروں اورجمعیت کے کارکنوں نے شرکت کی اورڈکٹروں کے خلاف شدیدنعرے بازی کی،عزیزاﷲ پکتوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی پرمامورڈاکٹروں اورنرسوں نے مریضہ سے نشے کی حالت میں دوران آپریشن سونے کاقیمتی ہارچوری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی جس سے تمام ڈاکٹروں کی بدنامی ہوئی انہوں نے کہاکہ گائنی وارڈمیں شدیدبدنظمی کی اطلاعات ہمیں ملی ہیں،یہاں پربچے گم ہورہے ہیں،بیماروں کویہاں کے ڈاکٹروں سے شکایات ہیں انہوں نے وزیرصحت،سیکرٹری صحت اورایم ایس عبدالرحمن میاں خیل سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرواقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کوقانون کے حوالے کریں اورمریضہ کواپناقیمتی ہاران کے حوالہ کریں بصورت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اس شرمناک واقعہ کے خلاف سخت اقدام اٹھائے گی۔