آل کوئٹہ کراچی کوچیز کے ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طر ف سے تین رکنی کمیٹی کو کل بارہ بجے تک کا ٹائم دے دیا

بدھ 6 مئی 2015 22:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) آل کوئٹہ کراچی کو چیز کے چیئرمین حاجی عبدالقادر ، صدر حکمت لہڑی، نائب صدر نصر اﷲ دہوار جنرل سیکرٹری عبداﷲ کرد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالسلام بڑیچ ، سیف اﷲ بڑیچ، عبدالقادر بڑیچ ، حاجی جانان اچکزئی ، حاجی جانو اچکزئی ، موسک اچکزئی، موسیٰ خان اچکزئی ،حاجی صادر رخشانی ، حاجی لدار رخشانی ،سمیع اﷲ لہڑی ، آغا زمدنی مشوانی، ۔

(جاری ہے)

عیسیٰ اچکزئی، اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی طرف سے تین رکنی کمیٹی کے کل بارہ بجے تک جواب کے منتظر ہے اگر جواب نہیں آیا انشا ء اﷲ ٹرانسپورٹر مثبت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ہم سبزی منڈی والے تمام حضرات اور مال مویشی لانے والے افرادسے گزارش کرتے ہیں کہ کل بارہ بجے لبر ٹرانسپورٹ سے رابطہ کریں ۔ کیونکہ اس سے قبل ہڑتال کے دوران سبزی منڈی والوں کے کافی سبزیاں خراب ہوئے اور مال مویشی والوں کے کافی نقصان ہوئے اب مختلف شاہراؤں کو بند کیاجا رہاہے کیونکہ موجودہ حکومت کے بے حسی حد سے گزر چکی ہے۔