صولت مرز ا کی اہلیہ کا پھانسی رکوانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے کافیصلہ

بدھ 6 مئی 2015 22:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) صولت مرز ا کی اہلیہ نے پھانسی رکوانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء اور سابقہ ایم ڈی شاہد حامد اور اس کے ڈرائیور اور گن مین کو قتل کرنے کے الزام میں صولت مرزا کو12مئی کو ڈسٹرکٹ جیل مچھ میں پھانسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ہیں صولت مرزا سے انکی اہلیہ اور انکے دیگر خاندان کے افراد کی ڈسٹرکٹ جیل مچھ میں ملاقات کرادی گئی ہے ۔

صولت مرزا کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں صولت مرزا کی پھانسی کی سزا رکوانے کے لئے وکلا ء سے مشورہ کرلیا ہے ان کو پہلے بھی دو بارانسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت میں پھانسی دینے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم بعد میں دونوں بار ان کو پھانسی دینے کے اقداما ت موخر کردیے تھے۔

متعلقہ عنوان :