؂ بگٹی قبائیلی معتبرین کی نواب محمد میر عالی بگٹی سے ڈیرہ بگٹی واپس آنے کی اپیل

بدھ 6 مئی 2015 22:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) نواب محمد میر عالی بگٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے بگٹی قبائل کے سبردکردہ رہنماوں نے اور میر ومعتبرین نے گزشتہ روز دوسری بار بھی کوئٹہ میں نواب محمد میر عالی بگٹی سے ملاقات کی اس ملاقات میں سوئی ڈیرہ بگٹی کے علاوہ نصیر آباد اور جعفرا ٓباد سے تعلق رکھنے والے بگٹی قبائلی عمائدین شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ بگٹی قبائیلی معتبرین نے نواب محمد میر عالی بگٹی سے پروزور اپیل کی ہے ،کہ وہ بگٹی واپس آجائیں اور ہماری رہنمائی کریں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے انا انصافیوں اور حق تلفیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کی غیر موجودگی کے سبب علاقہ اور عوام مسائل ومشکلات کا شکار ہیں ضلع دیرہ بگٹی میں تمام سیاسی وسماجی اور قبائلی معتبرین کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف ایک دو شخص کو علاوقے کا مالک بنا دیا گیا ہے قبایلی عمائدین نے کہا کہ آپ کی عدم موجودگی میں ہمارے تمام حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمتوں یں میرٹ کے بجائے بولی پر بھرتی ہورہے ہیں۔ تمام سرکاری محکموں میں سالانہ کروڑ و روپے کی کی قرم کرپشن کی نظر ہورہی ہے۔ پی پی ایل اوجی ڈی سی ایل سے کروڑوں روپے لوگوں کی فلاح و بہبود کے نام پر لے کر مزکورہ لوگ اپنے جیبوں میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم یا قبیلہ بغیر سربراہ کے ادھورا اور ترقی سے محروم ہوتا ہے آپ ہمارے قبائلی سربراہ ہیں آپ علاقے میں آکرنا صرف ہماری نمائندگی کریں بلکے چوروں اور لوٹیروں کی کرپشن اور نا انصافیوں کا سلسلہ بند کریں ترجمان کے مطابق بگٹی قبائل معتبرین نے نواب محمد میر عالی بگتی کو اپنے نقل مکانی کرنے والے بگٹی بھائیوں جنہیں بگٹی مہاجرین کہا جاتاہے جو عرصہ دراز سے ملک کے مختلف علاقوں میں دربدر کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ان کی آبرو مندانہ واپسی کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ آپ جب ہدایت جاری کریں ہم اپنے اپنے زیلی شاخوں کے زمیندار ہونیکے ناطے سے مہاجرین کو واپس لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور انکی واپسی بھی آپ کے علاقہ آمد کے بعد ممکن ہوسکتی ہے۔