فرنٹیئرکور بلوچستان نے لیڈا چیک پوسٹ پرغیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

تین ٹرکوں اورمسافر کوچوں سے 96590لٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا چمن گڑنگ چیک پوسٹ پر بغیر دستاویزات سفرکرنے والے9غیرقانونی افغان باشندے بھی گرفتار

بدھ 6 مئی 2015 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) فرنٹیئرکور بلوچستان نے آواران کے علاقے گدراورحب کے علاقے لیڈا چیک پوسٹ پرغیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے تین ٹرکوں اورمسافر کوچوں سے 96590لٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ایف سی نے گزشتہ شب چمن میں گڑنگ چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بغیر دستاویزات سفر کرنے والے 9غیرقانونی افغان باشندے گرفتارکرلیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خضدارکے علاقے گدرمیں غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ٹرکوں سے بالترتیب 25000,25000اور30000ہزارلٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔دوسری کارروائی کے دوران ایف سی نے حب کے علاقے لیڈاچیک پوسٹ پرمسافربسوں سے اسمگلنگ کیاجانے والا 16590 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

مسافر بسیں گوادراورتربت سے کراچی جارہی تھیں۔ایک اورکارروائی میں ایف سی نے گزشتہ شب چمن میں گڑنگ چیک پوسٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بغیر دستاویزات سفرکرنے والے 9غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔جبکہ پاک ایران سرحدپرایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 2مشکوک افرادکو دھر لیا۔گرفتارافراد کومزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :