حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں سے صرف آئی ایم ایف خوش ہے،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک عائشہ شبیر

بدھ 6 مئی 2015 22:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عائشہ شبیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں سے صرف آئی ایم ایف خوش ہے، صنعتکاروں کو سبسڈی دینے والی حکومت نے صارفین کیلئے چینی مہنگی کر دی۔ مہنگائی کی نئی لہر نے غریب خاندانوں کو پریشان کر دیا ہے ۔دالوں کی قیمتوں میں 10روپے کلو اور چینی کی قیمت میں 2روپے کلو اضافہ بلاجواز اور عوام دشمنی ہے فوری واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کمی کا انتظار کررہے تھے مگر الٹا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان حکمران ایک طرف چینی ایکسپورٹ کرنے والے تاجروں کو سبسڈی دے رہے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں د وسری طرف صارفین کی کھال اتارہے ہیں، ملک میں چینی کے سٹاک سرپلس ہیں اس کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ بدنتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران صنعتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے غریب صارفین کاخیال کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :