جامعہ فتحیہ میں عالمی محفل حسن قراٗ ت ،ہزاروں افراد کی شرکت

بدھ 6 مئی 2015 22:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )ملک کی قدیمی دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور میں ساتویں سالانہ عالمی محفل حسن قراٗ ت مسلم لیگی سابقہ ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی جگہ کم پڑ جانے پر مین روڈ ارد گرد کی گلیاں اور مکانوں کی چھتوں پر لوگوں کی بڑی تعداد نے تلاوت کلام اﷲ شریف کی سماعت کی جن کی سہولت کیلئے درجنوں ٹی وی کی بڑی بڑی سکرین لگائی گئیں اسلامی برادر ملک مصر سے 5عالمی شہرت یافتہ قراٗ قرام کی سٹیج آ مد پر نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیاگیا 6بجے شام سے شروع ہوکر رات 1بجے تک جاری رہنے والی عالمی محفل حسن قراٗ ت میں ملک بھر کے نام ور قراٗ حضرات اور مصری قراٗ کی لحن داوودی تلاوت کلام اﷲ شریف سے حاضرین محفل پر وجدد کی کیفیت جاری رہی اور روح پرور مناظر سے ایمانوں کو جلا ملتی رہی اس موقع پر کیفیت بیان کرتے میاں محمد نعمان ،مولانا عبداﷲ مدنی ، میاں محمد عفان، پیر سیف اﷲ خالد ، علامہ ممتاز اعوان ، مولانا یوسف احرار ، میاں اویس ، قاری سید مومن شاہ،میاں محمد اسامہ ، قاری علیم الدین شاکر ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ، قاری محمد قاسم نے کہ قرآ ن وہ کتاب ہے جودرس انقلاب ہے اس کی پاکیزہ و روحانی تعلیمات اپناکر ہم دنیا و آ خرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔