پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے کوئی راستہ نہیں روک سکتا، شیخ عرفان احمد ایڈووکیٹ

بدھ 6 مئی 2015 22:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور 154کے زونل صدر شیخ عرفان احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے،کوئی شخص اس کا راستہ نہیں روک سکتا ،اگر چیئر مین بلاول زرداری بھٹو صرف ایک ماہ پنجاب میں آکر قیام کر لیں تو پنجاب بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہعام انتخاب میں دھاندلی کے حوالے آصف علی زرداری کا موقف سب پہ بھاری ہے، آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ سکہ بند سیاستدان ہیں۔وہ عاجزی و اور انکساری سے ہر کام کرتے ہیں مسلم لیگ ن نے عوام کے حقوق سلب کرلئے ہیں ۔کوئی بھی پارٹی کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔

(جاری ہے)

بھٹو شہید کی پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی ملک گیر پارٹی ہے۔

چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے دو سال بعد 100میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل کرنے پر قوم کے کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں خرچ کر رہے ہیں ۔ بہاولپور سولر پارک پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں 3400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی تھی لیکن کوئی اشتہار بازی نہیں کی گئی دو سالوں میں 100 میگا واٹ کے اضافہ سے حکمران پھولے نہیں سما رہے انہوں نے انہوں نے کہا کہ یہ ہی صورت حال رہی تو مسلم لیگ ن کی حکومت اگلے تین سالوں میں 150 میگا واٹ مزید بجلی میں اضافہ کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو لالی پاپ دینے کی بجائے عملی اقدامات کریں اور عوام کو انرجی بحران سے نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :