چینی کمپنی کے وفد کی وزیر تجارت غلام مرتضیٰ جتوئی سے ملاقات

بدھ 6 مئی 2015 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)چینی کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد ایک بڑی چینی کمپنی کے نمائندوں پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

وفد نے جنریٹرز، آٹو موبائل انجن اور رولرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر سے حمایت کی درخواست بھی کی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو اپنی حمایت کا بھرپور یقین دلایا اور وزارت کے تعاون کا بھی وعدہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے اس نوعیت کی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی۔