وزیراعظم کی لوئر کرم ایجنسی کے فٹ بال گراؤنڈ میں دہشتگردی کے حملے کی پرزور مذمت

حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ٗنواز شریف کا بیان

بدھ 6 مئی 2015 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لوئر کرم ایجنسی کے فٹ بال گراؤنڈ میں دہشتگردی کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے بدھ کو ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور اس قسم کے حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف مہم دہشتگردوں اور انکے معاونین کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :