ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے منشیات برآمدگی کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور پروبیشن کی سزا کا حکم سنادیا

بدھ 6 مئی 2015 21:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ویسٹ)تنویر میر نے منشیات برآمدگی کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور پروبیشن کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے تھانہ رمنا میں درج منشیات برآمدگی کے ملزم سعد علی خان کو جرم ثابت ہونے پر 26دن قید اور 15سو روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔ملزم کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے 160گرام چرس برآمدگی کے الزام میں انسداد منشیات ایکٹ 9بی کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔اسی طرح عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج 270گرام چرس برآمدگی کے ملزم لیاقت علی کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال پروبیشن پریڈ کی سزا کا حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :