وفاقی دارالحکومت میں شیشے کے حقے کے استعمال پر پابندی کے بعد شیشہ پین متعارف کروا دیا گیا

بدھ 6 مئی 2015 21:57

وفاقی دارالحکومت میں شیشے کے حقے کے استعمال پر پابندی کے بعد شیشہ پین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں شیشے کے حقے کے استعمال پر پابندی کے بعد شیشہ پین متعارف کروا دیا گیا جو طلباء و طالبات میں انتہائی خطرناک حد تک مقبول ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس پین کی قیمت چھ ہزار روپے ہے جبکہ اس میں استعمال ہونے والا فلیور پندرہ سو روپے کا سرعام ملتا ہے ذرائع کے مطابق یہ پین انتہائی خطرناک ہے اور اس کا ایک فلیور تین سگریٹ کی ڈبیوں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا جاتا ہے ۔ اس پین کو حقہ پر چھاپوں اور اس کی بندش کے باعث بنایا گیا ہے۔ پین اس وقت خطرناک ہوجاتا ہے جب اس کا تمباکو جل جاتا ہے ذرائع کے مطابق یہ نشہ بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور ہر دوسرے بچے کے پاس یہ پین موجود ہے