تھانہ آئی نائن جرائم پیشہ عناصر کے کی آماجگاہ بن گیا ، آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری لٹنے لگے

بدھ 6 مئی 2015 21:52

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) تھانہ آئی نائن جرائم پیشہ عناصر کے کی آماجگاہ بن گیا ، آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری لٹنے لگے ، پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں پولیس گشت کے باوجود وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا اس وقت تک 171 مقدمات میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہوئے لیکن پولیس ابھی تک ان مقدمات میں ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ پولیس ناکوں پر مال بنانے میں مصروف ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں موٹر سائیکل گاڑیاں ، مشکوک سمجھ کر تھانے میں بند کردی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :