تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کی پھرتیاں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کئی ملزمان کو بڑے گھر پہنچادیا ، جرائم میں کمی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے گشت کے نظام کو پہلے سے سخت کردیا گیا

بدھ 6 مئی 2015 21:52

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کی پھرتیاں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کئی ملزمان کو بڑے گھر پہنچادیا ، جرائم میں کمی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے گشت کے نظام کو پہلے سے سخت کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہسار پولیس کے ایس ایچ او حاکم خان کی ہدایت کے مطابق گزشتہ سال مختلف کارروائیوں میں پندرہ اشتہاری مجرمان ، 21 عدالتی مفرو ، 8 گاڑیاں برآمد کیں ، دیگر کارروائیوں میں 1690 گرام چرس ، 294 بوتل شراب ، 19 ڈبے ، 60لیٹر کھلی لال پری ، اسلحہ اور 282 روند پکڑے ۔ ایک اور کارروائی میں 3 گینگ پکڑے گئے ، گاڑیاں اور موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کی ۔

متعلقہ عنوان :