آئیسکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا زیروپوائنٹ میں احتجاجی مظاہرہ، تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال

بدھ 6 مئی 2015 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) آئیسکو کی نجکاری کے خلاف متاثرین کا زیروپوائنٹ احتجاجی مظاہرہ، آئیسکو ملازمین سراپا احتجاج، تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال ، کام ٹھپ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اسلام آباد کے ملازمین نے آئیسکو کی نجکاری کے خلاف زیروپوائنٹ احتجاجی مظاہرہ کیا، سر مایہ کار کمپنیوں کو وارننگ دی کہ آئندہ آئیسکو کمپنی کی طرف رخ بھی نہ کرنا ، آئیسکو کمپنی کے ملازمین نے اپنے اپنے مرکزی گیٹ پر تالے لگا دیئے، محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ای بی اے نے نجکاری کے خلاف آٹھ مئی جمعہ کو مکمل ہڑتال اور چار روز احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے کس یبھی سر مایہ کاری کمپنی کو دفتر کے اندر داخلہ روکنے کیلئے سینکڑوں ملازمین نے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت میں زیرو پوائنٹ احتجاجی مظاہرہ کیا، ریجنل جنرل سیکرٹری حاجی ظاہر گل اسلام آباد سرکل کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے ایک بار پھر حکومت کو کہا کہ نجکاری نامنظور ہے، اگر ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی تو بجلی کا شٹرڈاؤن بھی کر سکتے ہیں، ضلع انتظامیہ سے بات چیت کے بعد مظاہرین واپس چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :