سکھر،واپڈا کی نجکا ری کیخلاف سیپکو ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ اور نعرے با زی

بدھ 6 مئی 2015 21:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سکھر میں واپڈا کی نجکا ری کے خلاف سیپکو ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ اور نعرے با زی ، نجکاری کی کو شش کی گئی تو پو رے ملک کی بجلی بند کر دی جا ئے گی ، رہنما ؤں کااحتجاجی دھرنے سے خطاب واپڈا کی نجکا ری کے خلاف پا کستان وا پڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کی مر کزی اپیل پر سکھر میں بھی سیپکو کے ملا زمین نے دفا تر میں کام چھوڑ ہڑتال کی اور بعد ازاں واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین سکھر کے زونل چیئرمین سید زاہد حسین شاہ اور سیکر یٹری عبد الحلیم آخو ند، آفتاب کلوڑ ، لالہ دھنی بخش سمیت دیگر رہنماؤں کی قیا دت میں محمد بن قاسم پا رک سے سکھر پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس کے شر کاء نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور گو نواز گو کی فلک شگاف نعرے با زی کی رہنما ؤں نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر حکو مت نجکا ری کے عمل سے با ز نہ آئی تو پھر پو رے ملک کی بجلی بند کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکا ری کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ پا لیسی ملک کے لا کھوں مزدوروں کو بے روزگار کر نے کی پا لیسی ہے جس پر کسی صورت عمل نہیں ہو نے دیں گے اس لیے حکو مت با ز آجا ئے ورنہ ملک بھر کے لا کھوں مزدوروں سڑکوں پر آجا ئیں گے اور ان کو سنبھالنا حکو مت کیلئے مشکل ہو جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :