Live Updates

لگتا ہے حکومت نادرا پر دباوَ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے : ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 21:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کی جانب سے چیئرمین نادرا کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے چیئرمین نادرا کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کا مقصد سمجھ نہیں آیا، لگتا ہے حکومت نادرا پر دباوَ ڈالنے کی کوشش کرہی ہے۔ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں پری اسکین رپورٹ کے چند نکات بتائے تھے۔ چیئرمین نادرا نے ٹریبونل کو این اے 122 کے انگھوٹوں کی تصدیق کی رپورٹ بھجوانے کا خود اقرار کیا۔ عمران خان نے ملاقات میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کو ٹریبونل کو رپورٹ جلد بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات