بلوچستان کے پانچ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم بدھ کو تیسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 6 مئی 2015 21:34

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) بلوچستان کے پانچ اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداﷲ، ژوب اور شیرانی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم بدھ کو تیسرے روز بھی جاری رہی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان (ای او سی ) سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روزہ مہم کے دوران پانچ لاکھ، 17ہزار 4سو 13بچوں کے پولیو کے خلاف قطرے پلائے جارہے ہیں ، بدھ کے روز کوئٹہ کے چند یونین کونسل میں ہڑتال کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر رہی تاہم ان یونین کونسلز میں ہفتہ تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، تین روز ہ مہم کے کیلئے 11سو 77موبائل ٹیمیں، 132فکسڈ سائٹ، 46ٹرانزٹ پوائنٹس، 234ایریا انچارج اور 100یونین کونسل انچارج حصہ لے رہے ہیں ، ای او سی بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ والدین انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں علاقے میں موجود ٹیموں کی مدد کریں تاکہ اس خطرناک بیماری کا جھڑ سے خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :