پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے، ڈپٹی کمشنر شیرانی

بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی ، محمد عظیم کاکڑ

بدھ 6 مئی 2015 21:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی شیرانی میں اٹھارہ ہزار سے زائدبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑنے ضلع شیرانی میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرعارف شاہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالحنان اور دیگر بھی موجود تھے ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر واقع ٹرانزٹ پوائنٹ کے معائنے کے موقع پر سرجن ڈاکٹر اسد خان شیرانی عالمی ادارہ صحت کے نمائندے وحید شہزاد بھی فاٹا کے علاقے سے پہنچے اور ٹرانزٹ پوائنٹ پر انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑنے شیرانی میں انسداد پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیرانی میں اٹھارہ ہزار دو سو تین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جس کیلئے چونتیس موبائل ٹیمیں ،چار ٹرانزٹ پوائنٹس، گیارہ فکسڈ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاوٗ کے ویکسین حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیارکئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :