12 مئی 2007 کا دن جمہوریت پسندوں،قانون پسندوں اور امن پسند وں کیلئے ناقابل فراموش ہے ،سینیٹر شاہی سید

دردناک سانحے کو فراموش کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، سانحہ کے شہداء کو فراموش کرنیوالے تاریخ کے گمنام ہوجائیں گے،صدر اے این پی سندھ

بدھ 6 مئی 2015 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ 12 مئی 2007 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے یہ دن جمہوریت پسندوں،قانون پسندوں اور امن پسند وں کے لیے ناقابل فراموش ہے 12 مئی کے سانحہ میں شہیدوں کے مقدس خون سے سرخ ہونے والی شاہراہ فیصل آج بھی ذمہ داران کی عبرت ناک سزا کی منتظر ہے یہ سانحہ ملکی تاریخ کا واحد واقعہ ہے جسے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھااس سانحے میں سیاسی کارکنان کے ساتھ قانون دانوں اور وکلاء کو بھی نشانہ بنایا گیاذمہ داران کو سزا دینے تک ہر جمہوریت پسند اور قانون پسند شہری پر فرض ہے وہ سانحہ 12 مئی کے شہداء سے اظہار یکجہتی کرے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ اس دردناک سانحے کو فراموش کرنے والے کا سوچ بھی نہیں سکتے سانحہ 12 مئی کے شہداء کو فراموش کرنے والے تاریخ کے گمنام ہوجائیں گے سرکردہ رہنماؤں کی پے درپے ٹارگٹ کلنگ، پارٹی دفاتر ، گھروں اور دیگر املاک پر مسلسل بم حملوں نے ہمیں چند برس تک ہمیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کیا حالات میں معمولی بہتری کے ساتھ ہم میدان عمل میں آرہے ہیں سانحہ 12 مئی 2007 کے شہداء کی یاد میں سٹی ریلوے کالونی میں ہونے والا جلسہ شہر کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت ور آواز ثابت ہوگاکراچی کی تمام مظلوم قومیتوں سے سے جلسہ عام شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :