محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ٗمحکمہ موسمیات

بدھ 6 مئی 2015 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان،بالائی سندھ اورکشمیرمیں بارش کی پیشگوئی کی محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبرپختونخوا کے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی موسمی حالات کے مطابق جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی شام اوررات مالاکنڈ، قلات ڈویژن اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویڑن اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پاراچنار میں چوبیس ملی میٹرریکا رڈ کی گئی۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور دادو میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :