بدین، ذوالفقار مرزا کی رہائشگاہ کے باہر سے بکتر بند گاڑیاں ہٹالی گئیں

ضلع کے مختلف شہروں میں ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں میں 6افراد کو گرفتارکرلیا گیا

بدھ 6 مئی 2015 21:29

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) بدین میں ذوالفقار مرزا کی رہائشگاہ کے باہر سے بکتر بند گاڑیاں اورپولیس موبائلیں ہٹالی گئی ہیں۔ ذوالفقار مرزا کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ ذوالفقار مرزا کی اتوار کے روز تھانے میں ہنگامہ آرائی پر ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کے بعد بدین میں بدھ کو چوتھے روز بھی کشیدگی رہی۔

(جاری ہے)

مرزا فارم ہاؤس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ذوالفقار مرزا کے حامی مورچہ بند ہیں،ضلعی انتظامیہ نے مرزا فارم ہاؤس کے سامنے سے پولیس اور رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔ ضلع کے مختلف شہروں میں ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں میں ابتک 6 افراد کو گرفتار کیا جا چکاہے،ادھر حیدر آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا کی متوقع آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان میں پی پی کے کارکنوں نے ذوالفقار مرزا کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں،جیکب آباد میں پیپلز یوتھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے بھی ضلعی آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔

متعلقہ عنوان :