انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سینیٹ کے براہ راست انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرلی

تیرہ مئی تک تمام سیاسی جماعتیں اپنی رائے دیں ٗچیئر مین کمیٹی

بدھ 6 مئی 2015 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سینیٹ کے براہ راست انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرلی جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تیرہ مئی تک تمام سیاسی جماعتیں اپنی رائے دیں۔انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کی ریزرو نشست کے طریقہ کاراورفاٹا سینیٹ انتخابات سے متعلق غورکیا گیا۔

کمیٹی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تجاویز دیں کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کی مخصوص نشستوں پرانتخاب ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ ہونا چاہئے سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے بھی تجاویز دیں۔ چیئرمین کمیٹی زاہد خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی براہ راست انتخابات کیلئے رائے مانگی ہے۔کمیٹی کا آئندہ اجلاس تیرہ مئی کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :