تاریخ میں پہلا موقعہ ہے الیکشن ٹربیونل فیصلہ لکھنے سے پہلے میڈیا میں پریس ریلیز جاری کر دے‘ میاں نصیر

بدھ 6 مئی 2015 21:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے متاثر ہونیوالے (ن) لیگ کے میاں نصیر احمد نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلا موقعہ ہے کہ الیکشن ٹربیونل فیصلہ لکھنے سے پہلے میڈیا میں پریس ریلیز جاری کر دے ،انتخابی بے ضابطگیوں بارے فیصلہ دینے والے الیکشن ٹربیونل کے جج کے فیصلے میں بھی بے ضابطگیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے کامیاب امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نصیر احمد نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں۔

تاریخ میں پہلا موقعہ ہے کہ الیکشن ٹربیونل فیصلہ لکھنے سے پہلے میڈیا میں پریس ریلیز جاری کر دے ۔ انتخابی بے ضابطگیوں بارے فیصلہ دینے والے الیکشن ٹربیونل کے جج کے فیصلے میں بھی بے ضابطگیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :