فاروق انور علوی کے والد کے انتقال پر طاہر القادری کا انتہائی رنج و غم کا اظہار

نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے پڑھائی

بدھ 6 مئی 2015 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ ٹاؤن کے صدر فاروق انور علوی اور رہنما پاکستان عوامی تحریک منصور بلال کے والد قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ تھے ۔

(جاری ہے)

اﷲ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے ۔ دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، حافظ غلام فرید ،علامہ لطیف مدنی اور تحریک منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :