زونل چیف انجینئرز اپنے زیر انتظام علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کی پراگرس کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں ‘سیف انجم

بدھ 6 مئی 2015 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) سیکرٹری آبپاشی و مینجنگ ڈائریکٹر پیڈا کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا ہے کہ زونل چیف انجینئرز اپنے زیر انتظام علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کی پراگرس کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں تاکہ اہداف شیڈول کے مطابق حاصل کئے جا سکیں ، اس طرح شعبہ آبپاشی میں کی جانے والی مجموعی اصلاحات کی کامیابی میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک محکمانہ مراسلے میں جاری کی- صوبائی سیکرٹری آبپاشی نے زونل چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نہروں و راجباہوں کی ضروری تعمیر و مرمت کے سلسلہ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے اور تعمیراتی کاموں کا موقع پر معائنہ بھی کیا جائے تاکہ کام کی کوالٹی برقرار رکھی جا سکے - انہوں نے اپنے مراسلے میں فیلڈ افسران کو اپنے علاقوں کی نہروں پر پٹرولنگ کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ نہری اثاثہ جات کی حفاظت و نگرانی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے پائے ۔