پرویز مشرف کی ہدایت پر پیر سید غلام صفدر رسول اے پی ایم ایل سینٹرل پنجاب کے صدر نامزد

بدھ 6 مئی 2015 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد سید پرویز مشرف کی خصوصی ہدایت پر مرکزی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ضلع شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیت پیر سید غلام صفدر سول کو ان کی خدمات کے پیش نظر سینٹرل پنجاب کا صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر سید غلام صفدر رسول قبل از پارٹی کے مرکزی عہدے دار تھے پنجاب میں پارٹی کے حوالے سے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے سید پرویز مشرف نے انہیں صدر سینٹرل پنجاب نامزد کرنے کے لیے اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکرٹری جنرل کو خصوصی ہدایات دیں۔

جس کے پیش نظر ڈاکٹر محمد امجد نے پیر سید غلام صفدر رسول کو سینٹرل پنجاب کی صدارت کے عہدے پر فائز کرتے ہوئے انہیں سینٹرل پنجاب کے 21اضلاع میں ضلع سے لے کر یونین کونسل کی سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :