Live Updates

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے13 مئی کو اجلاس طلب کر لیا

بدھ 6 مئی 2015 21:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے13 مئی کو پی ٹی آئی پنجاب کی صوبائی کابینہ، ریجنل صدور ، جنرل سیکرٹریز،ضلعی صدورو جنرل سیکرٹریزاور پی ٹی آئی پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ،اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا جائزہ، نئی حلقہ بندیاں ، آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات